اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جے این یو: وزارت تعلیم نے وائس چانسلر کو برخاست کرنے سے انکار کیا

دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پانچ دسمبر کی شام طلبا پر ہوئے وحشیانہ حملے میں مشتبہ طور وائس چانسلر کا کردار سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے طلبا وطالبات نے منڈی ہاؤس سے وزارت تعلیم کے دفتر تک پیدل مارچ کیا۔

By

Published : Jan 9, 2020, 8:10 PM IST

پیدل مارچ کرتے طلبا وطات
پیدل مارچ کرتے طلبا وطات

پیدل مارچ میں شامل طلبا وطالبات نے وائس چانسلر جگدیش کمار کی معطلی کا مطالبہ کیا اور وزارت تعلیم کے دفتر کے سامنے جم کر نعرے بازی کی۔

جے این یو: وزارت تعلیم نے وائس چانسلر کو برخاست کرنے سے انکار کیا

طلبا ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لئے طلبہ تعلیم کے تحفظ اور یونیورسٹی کے بچاؤ کی آواز بلند کر رہے تھے۔

موصول اطلاعات کے مطابق جے این یو میں پانچ دسمبر کی شام ہوئے وحشیانہ حملے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایما پر اے بی وی پی کے غنڈوں کے ذریعے حملہ کرائے جانے کا الزام ہے۔

مارچ کی شروعات منڈی ہاؤس سے ہوئی جہاں بڑی تعداد میں طلبہ جمع ہوئے اور اس کے بعد پولیس کی موجودگی میں مارچ کرنا شروع کیا۔

مظاہرہ کی جگہ پہنچنے کے بعد جے این یو ایس یو کے ذمہ داران بہ شمول آئشی گھوش اور ساکیت مون سمیت جے 'این یو ایس یو'، 'جے این یو ٹی اے' کے آٹھ رکنی ارکان پر مشتمل وفد وزارت تعلیم کے سیکریٹری امت کھرے سے ملاقات کی اور وائس چانسلر کی برخاسگتی کا مطالبہ کیا، جسے سیکریٹری نے تسلیم نہیں کیا۔

جے این یو ایس یو کی سربراہ آئشی گھوش نے ملاقات کے بعد مظاہرہ کررہے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم نے ان کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے لہٰذا یہ لڑائی جاری رہے گی۔

اس کے بعد مظاہرین نے راشٹر پتی بھون کی جانب مارچ شروع کردیا جسے پولیس نے جن پتھ پر روک دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details