جے این یو طلبا یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک وائس چانسلر استعفی نہیں دیں گے تب تک اگلے سمسٹر کے لئے ہونے والے رجسٹریشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ وائس چانسلر کے استعفی کا مطالبہ اور عام ہڑتال کے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لئے کیمپس میں طلباء اور اساتذہ نے مارچ نکالا ہے۔
طلبا یونین نے جے این یو میں فیس اضافہ کو واپس لینے، حملہ آور نقاب پوشوں کو پکڑنے اور وائس چانسلر کو ہٹانے کا مطالبہ کو لے کر جمعرات کو دوپہر بارہ بجے منڈی ہاؤس سے انسانی وسائل کی وزارت تک مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مارچ میں جے این یو ٹیچرز یونین کے علاوہ ناگرک سماج کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔