اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونے کی قیمت میں اضافے سے صرافہ بازار کی رونقیں ماند پڑ گئیں

سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب لوگوں نے فی الحال خریداری ترک کردی ہے۔ بازاروں میں بھیڑ تو موجود ہے لیکن دکانیں خریداروں سے خالی ہیں۔

dsf
sdf

By

Published : Jun 27, 2020, 10:03 PM IST

سونا دنیا کی قیمتی ترین دھاتوں میں سے ایک ہے بھارت میں سونے کا استعمال خاص طور پر خواتین کے زیورات کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ تاہم سونا کاروبار کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

ویڈیو

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ہیں فی تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز بازار بند ہونے تک سونے کی قیمت 49 ہزار 170 تھی۔

صرافہ بازار اور مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس نے صرافہ بازاروں کی رونقوں کو ماند کر دیا ہے۔ اب بازاروں میں دکاندار گاہکوں کی راہ تک رہے ہیں۔

دارالحکومت دہلی کے چتلی قبر بازار کے دکانداروں کے مطابق سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں گاہکوں کے ساتھ تاجروں کے لیے بھی درد سر بنی ہوئی ہیں۔ سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث بازاروں کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں اور تجارت بھی شدید مندی کا شکار ہے۔

سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب لوگوں نے فی الحال خریداری ترک کردی ہے۔ بازاروں میں بھیڑ تو موجود ہے لیکن دکانیں خریداروں سے خالی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details