شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی نے کہا کہ 'جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کے خلاف جنگ لڑی تھی، اسے ایک شدت پسند حملے میں امریکہ نے شہید کر دیا، ہم یہاں ان کی شہادت پر اپنے غم اور غصے کا اظہار کرنے آئے ہیں'۔
مولانا جلال نقوی نے کہا کہ 'جنرل قاسم سلیمانی (جو عراق کے سرکاری دورے پر تھے) کو ایک فضائی حملے میں امریکہ نے شہید کر دیا، آج ہم یہاں منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک احتجاجی مارچ نکال رہے ہیں'، انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیں'۔