وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے نانگلوئی جاٹ اسمبلی حلقہ میں انتخابی جلسۂ عام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف بہت سے سنگین سوالات اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال کی جس انا تحریک سے پہچان بنی تھی اس میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کہ وہ جن لوک پال کا نفاذ کریں گے جبکہ دہلی میں آج جان لوک پال کا پتہ تک نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دراصل اروند کیجریوال انا کی تحریک کا فائدہ اٹھا کر دہلی کے وزیر اعلی بن گئے اور اور گزشتہ پانچ برسوں میں کیجریوال نے دہلی کے لئے کچھ نہیں کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب کے دوران 'سی اے اے' پر اپنا موقف ركھااور کہا کہ 'سی اے اے' کو لے کر مسلسل کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی طرف سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، یہ ایک ایسا قانون ہے، جو کہ افغانستان پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے، جنهیں وہاں پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امت شاہ نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ 'آئندہ چار ماہ کے اندر ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر ہونے والا ہے، انہوں نے کہا کہ رام مندر تنازعہ ایک ایسا معاملہ تھا جو گزشتہ کئی برسوں سے اٹکا ہوا تھا اور اس لٹکانے میں کانگریس پارٹی کے بڑے رہنماؤں کا ہاتھ تھا'۔