دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔مسٹر جین کی بدھ کو دوبارہ کورونا کی جانچ کرائی گئی جس کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔انہیں طبیعت بگڑنے پر پیر کی رات راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کورونا سے متاثر - Stander Jane
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔مسٹر جین کی بدھ کو دوبارہ کورونا کی جانچ کرائی گئی جس کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔انہیں طبیعت بگڑنے پر پیر کی رات راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
منگل کو ہونے والی ان کے کورونا جانچ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔انہیں تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہونے پر پیر کی رات ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وزیر صحت دہلی میں کورونا کے بگڑتے حالات پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اتوار کو بلائی اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔
اجلاس میں مرکزی صحت اور خاندان بہبود کے وزیر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، مسٹر کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) ڈائریکٹر رندیپ گلیریا اور مرکز اور دہلی کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔