اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یونیفارم سول کوڈ ہوگا نافذ؟ - دہلی ہائی کورٹ

آج دہلی ہائی کورٹ ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کے مطالبے والی درخواست پر سماعت کرے گی، اس معاملے میں مرکزی حکومت کا جواب بھی کافی اہم ہے۔ اور غالب امکان ہے کہ کورٹ اس تعلق سے حکومت سے جواب طلب کر سکتا ہے۔

یونیفارم سول کوڈ ہوگا نافذ؟
یونیفارم سول کوڈ ہوگا نافذ؟

By

Published : Feb 19, 2020, 8:15 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:27 PM IST

بتا دیں کہ مودی حکومت کی طرف سے تین طلاق، دفعہ 370 کو غیر مؤثر بنانے اور رام مندر کی تعمیر پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب یکساں سول کوڈ موضوع بحث بن گیا ہے، کیوں کہ یونیفارم سول کوڈ بی جے پی کا انتخابی وعدہ ہے اور بی جے پی نے اس کا ذکر اپنے انتخابی منشور میں بھی کیا ہے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں اس پر قانون لا سکتی ہے جس طرح سے تین طلاق اور شہریت ترمیمی قانون پر قانون لایا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

کیا ہے یکساں سول کوڈ؟

یکساں سول کوڈ کا ایک ایسا قانون ہے جو ملک کے ہر شہری کو ایک قطار میں لا کھڑا کرے گا اور اس کے نفاذ کے بعد خواہ وہ کسی بھی مذہب یا طبقے سے تعلق رکھتا ہو اس کے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔

تمام ہندو، مسلم، سکھ یا عیسائیوں کے لیے، شادی، طلاق، والدین کی جائیداد جیسے امور میں ایک قانون کا نفاذ ہوگا۔ نیز خواتین کا اپنے والدین کی جائیداد پر حقوق اور گود لینے جیسے معاملات میں بھی اس قانون کے نفاذ کے بعد سب کے لیے یکساں ہوں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details