اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انوراگ ٹھاکر کے متنازع بیان پر رٹرننگ آفیسر سے جواب طلب - بی جے پی لیڈر کا متنازع بیان

دہلی کے چیف الیکشن کمیشن نے رٹھالا اسمبلی حلقے کے رٹرننگ آفیسر سے انوراگ ٹھاکر کی متنازع تقریر سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

انوراگ ٹھاکر کے متنازع بیان پر رٹرننگ آفیسر سے جواب طلب
انوراگ ٹھاکر کے متنازع بیان پر رٹرننگ آفیسر سے جواب طلب

By

Published : Jan 28, 2020, 9:58 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:11 AM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران وہاں موجود نوجوانوں سے متنازع نعرے لگوائے تھے۔

انوراگ ٹھاکر کے متنازع بیان پر رٹرننگ آفیسر سے جواب طلب

انوراگ ٹھاکر نے اپنی تقریر کے دوران ملک کے الگ الگ حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہے مظاہرے پر نکتہ چینی کی اور اس کے بعد متنازع نعرے لگوائے۔

اپنے نعرے میں انہوں نے کہا 'دیش کے غداروں کو'، جس کے جواب میں وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ ' گولی ماورو سالوں کو'۔

متنازع نعرہ لگاتے بی جے پی کے کارکنان

در اصل انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے امیدوار منیش چودھری کے حق میں انتخابی تشہیر کرنے یہاں پہنچے تھے اس دوران انہوں نے کہا کہ 'دہلی کو محفوظ رکھنے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیجیے، اس کے بعد انہوں شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی دھرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات میں یہ موقع ملا ہے کہ رٹھالا کے لوگ کیسی حکومت کا انتخاب کرنا چاہیں گے'۔

اس دوران انہوں نے شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی دھرنے کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ بتایا اور وہاں موجود بی جے پی کارکنان سے کہا کہ 'دہلی کے کسی بھی علاقے کو شاہین باغ نہیں بننے دیں'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details