مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا انفیکشن کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات اور رہنما خطوط کے بعد دہلی حکومت نے آئندہ گنیش چترتھی اور محرم سے متعلق حکم جاری کیا ہے جس میں اس بار دہلی میں محرم کے دوران تعزیہ اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح گنیش چترتھی کے موقعے پر بھی گنیش کی مورتی نصب کرنے اور شامیانہ قائم کرنے پر پابندی رہے گی۔
دہلی حکومت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گنیش چترتھی کے موقعے پر عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کی مورتی یا شامیانہ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی جلوس کے لیے کسی بھی طرح کی اجازت ہوگی، کورونا بحران کی اس گھڑی میں لوگوں کو گھر میں ہی تہوار منانے کے لیے بیدار کیا جائے گا۔
محرم کے متعلق بھی ایسا ہی حکم دیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جلوس یا تعزیہ کے لیے کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگوں کو صرف گھروں میں رہ کر ہی اس کے لیے دعا کرنی ہوگی۔