مغربی دہلی کے پیرا گڑھی گاؤں کے علاقے میں ایک کاسمیٹک اشیا بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر دو فیکٹریز کے بھی آگ کی زد میں آنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
دہلی: فیکٹریز میں بھیانک آتشزدگی - دہلی میں آگ
مغربی دہلی کے پیرا گڑھی گاؤں میں گزشتہ نیم شب ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دو فیکٹریز بھی آگ کی زد میں آ گئی۔
دہلی: فیکٹریز میں بھیانک آتشزدگی
اطلاع ملنے کے بعد قریب 23 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فی الحال آگ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔
پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔