اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت - دہلی اسمبل۹ی انتخابات کے نتائج

دہلی الیکشن کے نتائج آ رہے ہیں۔ رجحانوں میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ بی جے پی بھی رجحانوں میں بہتر کارکردگی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت

By

Published : Feb 11, 2020, 8:33 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:50 PM IST

رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو 36 سے زائد سیٹوں پر برتری دکھائی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی کو 12 سیٹوں پر سبقت ہے اور کانگریس بھی دو سیٹوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔

اکزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت کے ساتھ حکومت سازی کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ بی جے پی کا بھی دعوی ہے کہ وہ دہلی میں حکومت بنائے گی۔ بی جے پی کے دہلی کے صدر منوج تیواری کا دعوی ہے کہ ان کی پارٹی کو 48 سے زائد نششتیں ملیں گی۔ آج انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اگر 55 سیٹیں مل جاتی ہیں تو کسی کو تعجب میں پڑنا نہیں چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایکزٹ پولز دوپہر 3 بجے تک کے ہیں اور 3 بجے کے بعد رائے دہندگان نے بی جے پی کو کافی مقدار میں اپنی حمایت ووٹوں کی شکل میں دی ہے۔

دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال پر اعتماد لہجے میں کہتے ہیں کہ وہ حکومت سازی کرنے کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی کام کیے ہیں جس کے بل پر انہیں عوام نے ووٹ کیا ہے۔ بی جے پی کو کیا ملے گا اس سوال پر ان کا واضح کہنا ہے کہ ”اپوزیشن”۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details