منیش سسودیا نے کہا کہ 'مجھے معلوم ہوا کہ جو افسر جی ایس ٹی میں تعینات ہیں، وہ میرے پاس پانچ برس اسپیشل ڈیوٹی افسربھی رہے ہیں، انہیں دو لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔'
او ایس ڈی کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے سی بی آئی: سسودیا انہوں نے کہا کہ 'سی بی آئی نے جو کیا وہ ٹھیک ہے، اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ وہ دوسروں کے لیے مثال بنے'۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ 'مجھے گرفتاری کے وقت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جو بھی رشوت لے گا اسے فوراً پکڑا جانا چاہئے، ہمارے ہاں بدعنوانی کے لیے صفر رواداری ہے'۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) گوپال کرشنا مادھو کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
ملزم افسر گوپال کرشنا مادھو دہلی سکریٹریٹ میں تعینات ہیں۔ فی الحال انہیں سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لایا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گجھ کی جا رہی ہے۔