یہ گذشتہ دو دن میں داخل کی جانے والی 35 چارج شیٹوں کے علاوہ ہیں، تازہ ترین 12 چارج شیٹیں 536 غیر ملکیوں کے خلاف دائر کی گئی ہیں جن کا تعلق تین مختلف ممالک سے ہے۔
غیر ملکی تبلیغی جماعت کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر ایک نظر - دہلی مرکز معاملہ
آج کرائم برانچ، دہلی پولیس نے ان غیر ملکیوں کے خلاف 12 تازہ چارج شیٹ داخل کی ہیں جو مرکز معاملہ میں ملزم ہیں۔
غیر ملکی جماعت کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر نظر
اب تک ہم 32 ممالک کے 374 غیر ملکیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکے ہیں، آج تک داخل کی جانے والی چارج شیٹوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہیں، جبکہ غیر ملکیوں کی کل تعداد 910 ہیں، اور ممالک کی کل تعداد 35 ہیں۔
قانون کی مندرجہ ذیل دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی جارہی ہیں
- ویزا قواعد کی خلاف ورزی، مرکزی حکومت نے ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں بلیک لسٹ کردیا ہے۔
- وبائی امراض ایکٹ سے متعلق حکومت کے رہنما خطوط اور ضوابط کی خلاف ورزی۔
- ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی۔
- منوعہ احکامات کی خلاف ورزی
- اس طرح غفلت برتی گئی ہے جس سے بیماری کے انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے اور اس وجہ سے اس کے تحت دفعہ 269 کے تحت قانونی چارہ جوئی اور سزا دی جاسکتی ہے۔
- قرنطینہ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ، لہذا آئین کی دفعہ 271 کے تحت قانونی چارہ جوئی اور سزا دی جاسکتی ہے۔