اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاجر محنت کشوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے: کیجریوال

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت کورونا وائرس وبا کے خلاف جنگ کے پیش نظر آنے والے بحران کے دوران مہاجر مزدوروں کو کبھی بے سہارا نہیں چھوڑے گی۔

تارکین وطن محنت کشوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے: کیجریوال
تارکین وطن محنت کشوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے: کیجریوال

By

Published : May 18, 2020, 11:32 AM IST

کیجریوال نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'دہلی میں رہنے والے مہاجر محنت کشوں کی ذمہ داری ہماری ہے، اگر وہ یہاں رہنا چاہتے ہیں، تو ہم ان پر مکمل توجہ رکھیں گے، اگر وہ اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے لیے ٹرینوں کا بندوبست کریں گے، ہم انہیں ایسے بحران کے وقت بے سہارا نہیں چھوڑیں گے'۔

وزیر اعلی نے ایک دوسرے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'تمام افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ کسی بھی تارکین وطن کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، ان کے لئے جتنی ضرورت ہو گی، اتنی ٹرین کا انتظام کیا جائے گا'۔

دریں اثنا نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ 25 سے زائد ٹرینوں اور بڑی تعداد میں بسوں نے 35000 تارکین وطن کو ان کے آبائی ریاستوں میں پہنچا دیا ہے اور آج آٹھ شرمک اسپیشل ٹرینیں تقریبا 12000 تارکین وطن محنت مزدوروں کو ان کے آبائی وطن تک لے جائیں گی۔

سسودیا نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ کیا اور کہا 'پہلے ہی 25 سے زائد ٹرینوں اور بڑی تعداد میں بسوں کے ذریعے 35000 سے زیادہ لوگوں کو مختلف ریاستوں میں پہنچایا جا چکا ہے، آج آٹھ شرمک خصوصی ٹرینیں تقریبا 12000 تارکین وطن مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا'۔

'تارکین وطن مزدو جو شرمک اسپیشل ٹرینوں سے سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا رجسٹریشن کے لیے لنک https://epass-jantasamvad-org/train/passenger/ دیا گیا ہے، بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی مسافر کو ٹرین میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details