اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں اسمبلی انتخابات 8 فروری کو - دہلی: اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ 8فروری کو ہوگی جبکہ نتائج 11 فروری کو آئیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا
چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا

By

Published : Jan 6, 2020, 4:08 PM IST

Updated : Jan 6, 2020, 4:56 PM IST

چیف الیکشن کمیشر آف انڈیا سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں دہلی میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ کے آٹھ فروری کو دہلی میں انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی اور نتائج 11 فروری کو ظاہر کیے جائیں گے۔

اس تعلق سے دہلی میں کل 13،750 پولنگ مراکز قائم کیے جائیں گے ، تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دہلی میں سنہ 2020 تک کل ووٹروں کی تعداد 1،46،92،136 ہے۔

انتخابات کے تعلق سے مزید تفصیلات 14 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 24 جنوری تک امیدواروں کے پرچۂ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی اور مرکز میں بر سراقتدار جماعت بی جے پی میں راست مقابلہ ہے، حالانکہ اس وقت کانگریس کے بھی پہلے سے مضبوط پوزیشن میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سنہ 2015 میں دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے دہلی کی 70 میں سے 67 سیٹوں پر فتح حاصل کی تھی اور بی جے پی کو صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

دہلی الیکشن کمیشن کے افسر رنویر سنگھ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں کل مرد ووٹروں کی تعداد 80،55،686 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 66،35،635 ہے جبکہ خواجہ سرا ووٹروں کی کل تعداد 815 ہے اور وہیں این آر آئی ووٹروں کی تعداد 489 ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2020, 4:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details