اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے کئی روٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر کاؤنٹنگ مراکز پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
وہیں الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے پیش نطر 90 ہزار ملازمین کو اس کے لیے مامور کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے لئے 33 مبصر ہوں گے، جبکہ اسٹرانگ روم کی کڑی نگرانی کے لیے بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے نتائج آج (منگل) کو آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔
گنتی مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ دہلی کی 70 نشستوں کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 58 جنرل اور 12 ایس سی امیدواروں کے لئے مختص ہیں۔
نئی دہلی اسمبلی نشست کے لئے 26 امیدوار میدان میں ہیں، اسی سیٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ دہلی میں ، حکمران جماعت عام آدمی پارٹی، بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے۔ کانگریس کو ایکزٹ پول میں کافی پچھڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ حتمی نتائج کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دہلی کے عوام نے کس پر اعتماد کیا ہے اور اگلی حکومت کس کی بنے گی۔