اسکائی ٹیکس ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈ 2020 مسلسل دوسرے برس بھی دہلی ایئرپورٹ کو ملا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ کے سی ای او ودیہ جے پوری یار نے اس کامیابی کے لیے دہلی ایئرپورٹ کے تمام اجینسیوں اور ملازمین کو اس کا کریڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ایجینسیوں کے ملازمین مسلسل دہلی ایئرپورٹ کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں اور دہلی ایئرپورٹ پر صارفین کو اچھی خدمات دینے کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔
دہلی ایئرپورٹ بھارت کا بہترین ایئرپورٹ - جی ایم آر کی قیادت میں دہلی ایئرپورٹ
جی ایم آر کی قیادت میں دہلی ایئرپورٹ کو سنٹرل ایشیا اور بھارت میں سب سے بہتر ہوائی اڈے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسکائی ٹریکس کا بھی شکریہ ادا کیا اور پوری دنیا میں دیگر ایئرپورٹ جن کو اعزاز سے نوازا گیا ہے ان کو مبارک باد پیش کی۔
اسکائی ٹیکس کے سی ای او ایورڈ پلایڈ نے کہا کہ دہلی ایئرپورٹ نے گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی کافی اچھا مظاہرہ کیا ہے، جس کے لیے اسے نہ صرف بھارت اور سنٹرل ایشیا میں بھی سب سے بہتر ایئرپورٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے بلکہ دہلی ایئرپورٹ سنٹرل ایشیا ریژن میں پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے، جس نے دنیا کے سب سے بہترین 50 ایئرپورٹ کی فہرست میں بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔