رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے گزشتہ روز دہلی میں یکے بعد دیگرے تین اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے لیے تخابی تشہیر کے تحت روڈ شو کیا، اس دوران مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں کافی حمایت بھی ملی، لوگوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔
اپنے روڈ شو کے دران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی دہلی سبھی 70 اسمبلی نشستوں پر جیت درج کرنے جا رہی ہے، گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے تین امیدوار جیت کر اسمبلی پہنچے تھے، لیکن اس بار وہ بھی اپنی سیٹ ہار رہے ہیں، عوام کا جس طرح سے بے پناہ تعاون مل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے تو ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے'۔