راج ناتھ سنگھ آج روس کے لیے روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ 24 جون کو دوسری جنگ عظیم کی فتح کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ روس میں 24 جون کو دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔
وزیر دفاع کی تینوں فوجی سربراہوں اور سی ڈی ایس سے ملاقات - CDS
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں فوجی سربراہوں نے آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور لداخ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ میٹنگ ایسے وقت کی گئی جب راجناتھ سنگھ روس کا دورہ کرنے والے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تین فوجی سربراہوں اور سی ڈی ایس سے ملاقات ، لداخ کی صورتحال کا جائزہ
جمعہ کے روز بھارت کے تینوں افواج کا ایک 75 رکنی وفد روس کے لیے روانہ ہوگیا جہاں وہ 24 جون کو دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کریں گے۔ یہ وفد ایک کرنل رینک کے عہدیدار کی سرپرستی میں روس جارہا ہے۔
روس کی ٹاس نیوز ایجنسی سے بتایا کہ روس میں یہ پریڈ 9 مئی کو منعقد ہونی تھی جو کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردی گئی تھی اور اب یہ پریڈ 24 جون کو منعقد کی جارہی ہے۔