اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجناتھ سنگھ افریقہ کے تین روزہ دورے پر روانہ

مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ آج جنوبی افریقی ملک موزمبیق کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔

By

Published : Jul 28, 2019, 10:57 AM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تین روزہ دورے پر آفریقہ روانہ

وزیردفاع نے روانگی سے قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حیرت انگیز ملک کے لیے یہ بھارت کے کسی بھی وزیر دفاع کا پہلا دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو گہرے اور مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔

اپنے اس دورہ کے دوران وہ موزمبیق کے وزیراعظم ، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ تین یاد داشت مفاہتوں پر دستخط کریں گے جو دفاعی امور سے متعلق ہوں گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سن 2016 میں موزمبیق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد بھارت اور موزمبیق کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details