اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجناتھ سنگھ کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات - دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور

ماسکو کے 75 ویں یوم فتح تقاریب میں شرکت کے لئے بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

defence minister rajnath singh meets russian deputy pm yury borisov
وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی روسی نائب وزیراعظم یوری بوریسوف سے ملاقات

By

Published : Jun 24, 2020, 2:02 PM IST

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روسی نائب وزیر اعظم یوری بوریسوف سے ملاقات کی۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بھارت ۔ روس دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

سنگھ نے کہا ہے کہ 'بھارت اور روس خصوصی طور پر مراعات یافتہ اسٹراٹیجک پارٹنرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات اس کا ایک اہم ستون ہے'۔

اس دوران وزیر دفاع اور روسی نائب وزیر اعظم نے بھارت ۔ روس دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر ان کے درمیان گفتگو بہت مثبت اور نتیجہ خیز رہی'۔

بوریسوف تجارت، اقتصادیات اور سائنسی تعاون سے متعلق بھارت کے ساتھ بین سرکار کمیشن کے شریک صدر ہیں۔ انہوں نے سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی میں بھارت کی شرکت پر زور دیا ہے۔

بوریسوف سے اپنی ملاقات کے دوران سنگھ نے آگاہ کیا کہ 'نئی دہلی رواں برس کے آخر میں وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بھارت دورے کے لیے منتظر ہوگی'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 75 ویں یوم فتح کی تقاریب کے لئے بھی مبارکباد پیش کی اور روس کے دوستانہ عوام خصوصا سابق فوجیوں کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے بھارت اور روس کی مشترکہ سلامتی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

سیکریٹری دفاع اجے کمار نے اپنے ہم منصب نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومن سے بات چیت کی۔ اس میں بتایا گیا کہ انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور اور علاقائی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details