اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فوج کو ہتھیار خریدنے کے لیے 500 کروڑ روپے کا فنڈ - بھارت چین تنازع

لداخ میں چین کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے، اسی دوران مرکزی حکومت نے تینوں فوج کے لیے 500 کروڑ روپے کے ہتھیار خریدنے کی چھوٹ دی ہے۔

فوج کو ہتھیار خریدنے کے لیے 500 کروڑ روپے کا فنڈ
فوج کو ہتھیار خریدنے کے لیے 500 کروڑ روپے کا فنڈ

By

Published : Jun 21, 2020, 10:46 PM IST

حکومت نے تینوں فوج کو ہتھیار خریدنے کے لیے 500 کروڑ روپے کی چھوٹ دی ہے۔ یہ اطلاع ایک سینیئر افسر نے دی ہے۔

افسر نے بتایا کہ حکومت نے تینوں فوج کے ڈپٹی چیف کو اسلحہ کی فوری اور ہنگامی خریداری کے لیے 500 کروڑ روپے تک کے مالی اختیارات دیے ہیں۔

مشرقی لداخ میں چین، اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے فوج کو مالی حق دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

چین کے قریب 3500 کلومیٹر طویل سرحد پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف اوڑی حملے اور بالاکوٹ کے فضائی حملوں کے بعد مسلح افواج کو بھی اسی طرح کے مالی اختیارات دیے گئے۔

بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد بھارتی فضائیہ نے حکومت کی جانب سے دی گئی چھوٹ کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا تھا۔ فضائیہ نے تب بڑی تعداد میں ہتھیار خریدا تھا۔ ان ہتھیاروں میں اسٹینڈ آف اسپائس 2000 اور اسٹرم اٹکا میزائل بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details