مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چنشورہ کے رہنے والے وکیل اور ہیومن رائٹس کمیشن ضلع صدر نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف وزیراعلی ممتابنرجی سمیت دوسری خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف ہتک آمیز مقدمہ درج وکیل مولائے مجمدار کا کہنا ہے کہ آج یوم حقوق انسان ہے۔ وزیراعلی ممتابنرجی سمیت دوسری خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ گھوش ایک کامیاب سیاسی پارٹی کے ریاستی صدر ہیں. انہیں تقریر میں استعمال ہونے والے الفاظ پر غور کرنا چاہیے۔وکیل نے کہا کہ ہتک عزت آمیز کا معاملہ بڑا نازک ہوتا ہے اسے ہلکے میں لینے والے بڑی مشکل میں پھنس جاتے ہیں.
وہ جب تک عوامی طور پر اپنی غلطی کا اعتراف یا پھر معافی نہیں مانگتے ہیں اس وقت تک انہیں چھٹکارا نہیں ملتا.
وکیل نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی اس وقت ریاست کی خاتون اول ہیں.
عوامی طور پر ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلی ہی کیوں کسی بھی خاتون کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیاسکتا ہے.
وکیل نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر کو عوامی طور معافی مانگنی پڑے گی تحریری طور پر معافی مانگنی پڑ سکتی ہے یا پھر مقدمے میں آنے والے اخراجات پر معاوضہ ادا کرنا پڑسکتا ہے ۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا چنشورہ کی سی جے ایم عدالت میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد اس کا فیصلہ آ جائے گا۔