وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شمالی کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ کارروائی میں دو سینیئر آفیسر، ایک کرنل اور ایک میجر سمیت پانچ سکیورٹی فورسز ہلاک ہوئے تھے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہنڈواڑہ (جے اینڈ کے) میں ہمارے فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کا نقصان بہت پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی لڑائی میں مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ملک کی خدمت کرتے ہوئے زبردست قربانی دی۔ ہم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔