چھ روزہ آن لائن پروگرام میں طلبہ کو یونیورسٹی میں حاصل مختلف اکتسابی سہولتوں، نصابی اور زیادہ نصابی سرگرمیوں، قواعد و ضوابط کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں اور سینئر اساتذہ نے طلبہ کو آن لائن مخاطب کیا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر انچارج پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ،رجسٹرار انچارج پروفیسر صدیقی محمد محمود اور پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین ، بہبودی طلبہ کی زیر نگرانی اس پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔