مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زائد 3724، کرناٹک میں 2734 اور آسام میں 2692 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں جبکہ دہلی، گجرات، ہریانہ، کیرالا، لداخ، منی پور، میزورم، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 50،129 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 78.64 لاکھ ہوگئی ہے۔
فی الوقت ملک میں کورونا کے 6،68،154 ایکٹیو کیسز ہیں اور اب تک 70.78 لاکھ افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ کورونا سے اب تک 1،18،534 افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
اتوار کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے ۔
ریاستیں ................ایکٹو کیسز ........ صحت یاب ...... اموات
انڈومان نکوبار ......... 199 .......... 3968 ....... 58
آندھرا پردیش ............ 31469 ..... 765991 ... 6566
اروناچل پردیش ... 2397 ........ 11781 ....... 33
آسام ............... 20271 ...... 182794 ..... 902
بہار ................ 10459 ...... 199757 .... 1042
چندی گڑھ ............. 674 ......... 13087 ....... 216
چھتیس گڑھ ......... 23899 ...... 148899 ..... 1793
دمن ودیو ..... 50 ........... 3173 ........... 2
دہلی ............. 26467 ...... 319828 ....... 6225
گوا ............... 2692 ........ 38769 ......... 570
گجرات ............. 13965 ...... 148448 ...... 3679
ہریانہ .......... 10148 ...... 145196 ...... 1720
ہماچل پردیش ... 2605 ........ 17318 ........ 290
جموں کشمیر ..... 7680 ........ 82219 ........ 1430
جھارکھنڈ .......... 5966 ........ 92598 ........ 864