امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا ہے کہ 'امریک اور طالبان کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد 8600 کر دی گئی ہے'۔
واشنگٹن میں قائم ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک ایسپن انسٹیٹیوٹ میں ایک مباحثے کے دوران جنرل میکنزی نے کہا کہ 'میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے اس معاہدے کے تحت اپنی ذمے داری پوری کر دی ہے'۔
جنرل میکنزی کا کہنا ہے کہ 'امریکہ نے دوحہ معاہدے کے بعد 135 روز کے اندر اپنی فوج کی تعداد کو 8600 کی سطح پر لانا تھا اور وہ اپنی فوج کی تعداد کو کم کر کے اس سطح پر لے آیا ہے'۔