رکن پاریلمان اور کانگریس کے اعلی رہنما منیش تیواری نے سبھی ایم پی کی تنخواہ میں 30 فیصد کٹوتی کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایم لیڈس فنڈ کو دو سال کے لیے معطل نہیں کیا جانا چاہیے تھا انہوں نے حکومت سے گذارش کی کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا 'وزیر اعظم مودی خد ایک رکن پارلیمان ہیں اور وہ ایسی جگہ سے جیتے ہوئے ہیں جو ایک دہاتی علاقہ ہے، میں حکومت کے اس فیصلے کا (رکن پارلیمان کی تنخواہ میں 30 فیصد کٹواتی) کا خیر مقدم کرتا ہوں اور میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایم پی لیڈ فنڈس کو دو سال کے لیے معطل کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ ایم پی لیڈ فنڈس دوبارہ بحال کیے جائیں، لاک ڈاون کے وقت جہاں غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے، اس وقت میں ان کی مدد کے لیے ایم پی لیڈ چندہ کام آسکتا ہے'۔