کانگریس کے لوک سبھا میں رہنما ادھیر رنجن چودھری اس معاملے پر ضابطہ 193 کے تحت بحث کا آغاز کریں گے، جبکہ بینچ کی جانب سے نئی دہلی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی پہلی مقرر ہوں گی حالانکہ راجیہ سبھا کے قانون سازی کے کام کاج کے ایجنڈے میں ابھی اس معاملے پر بحث کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
دہلی میں تشدد کے معاملے پر بحث کی مانگ پر اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں دونوں ایوانوں میں اب تک ایک دن بھی ہموار طریقے سے کام کاج نہیں چلنے دیا اور ہنگامے کی وجہ سے کارروائی روز ملتوی کرنی پڑی۔ راجیہ سبھا میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا جبکہ لوک سبھا میں جو کچھ کام ہوا وہ ہنگامے کے دوران ہی ہوا۔