ملک میں کورونا وائرس تیزی سے لوگوں کو اپنی زد میں لے رہا ہے، جبکہ اس سے مرنے والے افراد کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور صرف 11 دن میں اموات کی تعداد 50 سے 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1057 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی طور پر 61529 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد پر نظر ڈالی جائے تو یہ تیزی سے بڑھی ضرور لیکن وائرس کے ریکارڈ معاملے آنے کے دوران کل متاثرین کے مقابلے میں اموات کا فیصد بھی مختلف اقدامات سے تیزی سے کم کرنے میں مدد ملی۔ اس میں جانچ، اسکریننگ، وسیع پیمانے پر نگرانی اور وائرس کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے سے ہونے والی اموات پر کافی حد تک قابو رکھنے میں کامیابی ملی۔