اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چھٹھ پوجا سے لوٹ رہے نوجوان کی موت

چھٹ سے لوٹ رہے ایک نوجوان کی کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ رام گڑھ میں بندی پور کا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ موہنیاں تھانہ علاقہ کا رہائشی 15 سالہ راہل کمار اپنے ماموں کے گاؤں بندی پور چھٹ پوجا میں شرکت کے لئے گیا تھا۔

Death of a young man returning from a jhat
چھٹ منا کر لوٹ رہے نوجوان کی موت

By

Published : Nov 21, 2020, 4:40 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں چھٹ پوجا سے لوٹ رہے ایک نوجوان کی کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ رام گڑھ میں بندی پور کا ہے۔

اطلاع کے مطابق موہنیاں تھانہ علاقہ کا رہائشی 15 سالہ راہل کمار اپنے ماموں کے گاؤں بندی پور چھٹ پوجا میں شرکت کے لئے گیا تھا۔

ہفتہ کی صبح ، بھگوان بھاسکر کو ارادھیا دینے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا ، اچانک ایک لوہے کے کھمبے سے راہول کا سر ٹکرا گیا ۔

مزید پڑھیں ۔

عقیدت کا تہوار چھٹ پوجا پرامن طریقے سے اختتام پذیر

جس کے باعث راہل بری طرح زخمی ہوگیا۔ راہل کے ماموں اور دیگر رشتہ دار اسے فوراً اسپتال لے گئے ۔ تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، اسے وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا ، لیکن وارانسی جاتے وقت راستہ میں راہل نے دم توڑدیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details