چندر شیکھر آزاد 23 جولائی 1906 کو مدھیہ پردیش کے جھابوا تحصیل کے بھانورا گاؤں میں پیدا ہوئے۔
چندر شیکھر آزاد 1928 میں لاہور میں انگریز پولس افسر ایس پی سینڈرس کو گولی مار کر لالہ لجپت رائے کی موت کا بدلہ لیا۔ انگریزون سے بدلہ لینے کے لیے الہ آباد کے الفریڈ پارک میں سوکھدیو اور دوستوں کے ساتھ مل پروگرام بنارہے تھے کہ اچانک انگریز پولیس نے ان پر حملہ کردیا، آزاد نے بھی پولیس پر گولیاں چلائی، پولیس کی گولیوں سے آزاد بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔
آزاد سینکڑوں پولیس والوں کے سامنے 20 منٹ تک لڑتے رہے انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ نہ کبھی پکڑے جائے گے اور ناہی انگریز حکومت انہیں پھانسی دے سکیں گے۔ اسی لیے اپنے قسم کو نبھانے کے لیے انہوں نے اپنی ہی پستول کی آخری گولی خود کو مارلی اور ملک کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔
آزاد کا بچپن گاؤں میں گزرا، والد سیتا رام تیواری 5 روپیہ ماہانہ مزدوری کیا کرتے تھے۔ والد چاہتے تھے کہ شیکھر کچھ کام کرتے ہوئےگھر چلانے میں ان کی مدد کرے اس کے بعد چندر شیکھر آزاد ممبئی گئے اور وہاں کافی دنوں تک خلاصی کی نوکری کی اور وہیں سے وہ سنسکرت پڑھنے کے لیے بنارس روانہ ہو گئے کیونکہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا پینا بھی مفت تھا۔