اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کے خطاب سے پورا ملک مایوس: کانگریس - عوام کچھ اہم اعلانات کی توقع کر رہی تھی

کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ 'آج پورا ملک پر امید تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے پی پی ای یعنی پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ (حفاظتی ساز و سامان) کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔'

وزیر اعظم کے خطاب سے پورا ملک مایوس
وزیر اعظم کے خطاب سے پورا ملک مایوس

By

Published : Apr 3, 2020, 8:42 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قوم سے خطاب کیا۔ اس پر کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ 'عزت مآب وزیر اعظم آج آپ نے ایک بار پھر قوم سے خطاب کیا۔ بھارتی عوام کچھ اہم اعلانات کی توقع کر رہے تھے۔ عوام کو کچھ نئی معلومات کی بھی امید تھی۔ وہیں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز امید کر رہے تھے کہ وزیر اعظم ان کے لیے پی پی ای یعنی پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ (حفاظتی ساز و سامان) کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔'

جن دھن اکاؤنٹ ہولڈرز، کاشت کار اور مزدور پر امید تھے کہ وزیر اعظم ان کے کھاتے میں 7 ہزار 500 روپے جمع کروائیں گے۔ منریگا کے ذریعہ وظیفہ حاصل کرنے والوں کو توقع تھی کہ ان کے کھاتے میں تین ماہ کا پیشگی وظیفہ جمع کرایا جائےگا۔ لیکن افسوس کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

کانگریس پارٹی نے حکومت پر پلاننگ اور منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے اور ملک میں بد انتظامی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے سبب 60 فیصد ٹرک سڑک سے غائب ہو گئے جس سے ضروری اشیا کی سپلائی میں بے انہتہا دشواریوں کا سامنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details