دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'سب سے المناک لمحہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی خوشگوار کہانی کا اختتام ہو جاتا ہے، میری ہو گئی ہے، میرا اور نوین کا طلاق ہو گیا ہے، بعض اوقات بہت اچھے لوگ بھی ایک ساتھ رہنے کے قابل نہیں رہتے ہیں، میں ہمیشہ انہیں اور ہماری زندگی جو ہم ساتھ گذار سکتے تھے اسے یاد کروں گی'۔
سواتی مالیوال نے شوہر سے طلاق لی - عام آدمی پارٹی کے رہنما جئے ہند کا طلاق
دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال اور ان کے شوہر کے مابین طلاق ہو گیا ہے، عام آدمی پارٹی کے رہنما نوین جئے ہند سواتی مالیوال کے شوہر ہیں، سواتی مالیوال نے ٹویٹ کر کے خود اس کی اطلاع دی۔
سواتی مالیوال اور ان شوہر کے مابین طلاق
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں ہر روز خدا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ ہمیں اور ہم جیسے دوسروں کو بھی اس تکلیف سے نمٹنے کے لیے طاقت عطا کرے'۔
خواتین کے حقوق کو لے کر سوات ماليوال کافی سرگرم رہتی ہیں، حال ہی میں وہ غیر جنسی زیادتی کرنے والوں کو چھ ماہ کے اندر پھانسی دینے کے مطالبے کو لے کر غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئیں تھیں، اس دوران ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی تھی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 8:05 PM IST