بی جے پی کے سینئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہاکہ پاکستان کو مجبوری میں قبول کرنا پڑا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں معاملہ کا سرغنہ داؤد ابراہیم اس کے یہاں ہے۔ بین الاقوامی دباؤ میں آخرکار اسے اپنے یہاں موجود دہشت گردوں کی فہرست جاری کرنی پڑی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ پاکستان کب تک اپنی ناپاک حرکتوں کو چھپائے گا۔ آخر کار بھارت کا دعوی صحیح ثابت ہوا اور اب پاکستان فوری طورپر داؤد کو بھارت کے حوالے کرے تاکہ اس کے گناہوں کا حساب ہوسکے'۔