اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انصاف کا دربار، جنتا دربار - پولیس کپتان

غور طلب ہے کہ روزانہ تقریبا 50 سے 60 فریادی پولیس کپتان کے دفتر آ کر انصاف کی فریاد کرتے ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 13, 2019, 12:09 AM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس کپتان بابو رام کے جنتا دربار میں فریادیوں کی ایک بڑی تعداد نظر آئی۔

پولیس کپتان نے دفتر میں آئے سبھی فریادیوں سے یکے بعد دیگرے ملاقات کی اور ان کی فریاد سننے کے بعد انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

انصاف کا دربار، جنتا دربار

ہفتے میں تین روز پیر، منگل اور جمعہ کو ضلع دربھنگہ کے ایس ایس پی کا جنتا دربار لگتا ہے۔

پولیس کپتان نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سارے معاملے ایسے ہوتے ہیں جس میں تھانے کے ذریعے جلدی حل نہیں کیے جاتے ہیں۔

وہیں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے خلاف غلط ایف آئی آر درج کروا دی جاتی ہے۔ اور کچھ فریادی ایسے آتے ہیں جن کے ملزم کی گرفتاری نہیں ہو رہی ہوتی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ 'ہماری کوشش ہوتی ہے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں اور انہیں وقت پر انصاف مل سکے۔

غور طلب ہے کہ روزانہ تقریبا 50 سے 60 فریادی پولیس کپتان کے دفتر آ کر انصاف کی فریاد کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details