اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: دیہاتوں میں دھندہ کاروبار کرنے کی رعایت دی جائے - small workers in malegaoun

مالیگاوں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مزدوری کرنے والوں کو معاشی پریشانی برداشت کرنی پڑرہی ہے اس لئے سرکاری حکام مالیگاؤں کے چھوٹے تاجر، مکینک اور دھندہ کاروبار کرنے والوں کو سہارا دیں'۔

daily small workers relief to work around the malegaon city
مالیگاؤں: دیہاتوں میں دھندہ کاروبار کرنے کی رعایت دی جائے

By

Published : Jun 10, 2020, 7:12 AM IST

مہاراشٹر سرکار کی جانب سے 'مشن بگن اگین' کا آغاز ریاست بھر میں یکم جون سے ہوچکا ہے اور حکومت نے رفتہ رفتہ کاروبار شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی اس قانون کی پاسداری کی جارہی ہے اور عوام اپنے کاروبار کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مالیگاوں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے، ایڈیشنل کلکٹر نکم، ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگھگے اور پرانت افسر شرما سے اپیل کی ہے کہ اس ضمن میں مالیگاؤں تعلقہ اور اطراف کے دیہاتوں سمیت ضلع ناسک میں چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کو دھندہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'مالیگاوں شہر سے بڑی تعداد میں پھل فروخت کرنے، بچوں اور بڑوں کے ریڈی میڈ کپڑا فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھنگار لینے دینے کا کاروبار کرنے والے اور ساڑی، چادر فروخت کرنے والوں کی کافی تعداد موجود ہے۔ جو چاندوڑ، سٹانہ، منماڑ ، ناندگاؤں، دابھاڑی، وڈنیر، جھوڑگا اور چندنپوری وغیرہ سمیت ضلع ناسک بھر کے دیہاتوں میں جایا کرتے ہیں۔

آصف شیخ کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں معاشی پریشانی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اس لئے سرکاری حکام مالیگاؤں کے چھوٹے تاجر، میکانک اور دھندہ کاروبار کرنے والوں کو اجازت دیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آئے'۔

آصف شیخ نے کہا کہ 'مذکورہ تمام تعلقہ کےایس پی، ڈی او اے ایس پی، پولس انسپکٹر وغیرہ کو ذمہ داری دی جائے کہ وہ سب کا خیال رکھیں اور دھندہ کاروبار کرنے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو ایسی اجازت دی جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details