اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر فن خطاطی کا ثقافتی فیسٹول - اسلامک کلچرل سینٹر

دنیا بھر بالخصوص ملک بھر میں ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی عید میلاد النبیﷺ کے تقاریب کا انعقاد شروع کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ پورے مہینے جاری رہتا ہے۔ اس موقع پر کئی مقامات پر میلاد النبیﷺ کے تعلق مسابقوں اور مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

Cultural Festival of Calligraphy on the Happy Occasion of Eid Milad-un-Nabi
عید میلاد النبی ؐ کے مبارک موقع پر فن خطاطی کا ثقافتی فیسٹول

By

Published : Oct 20, 2020, 5:19 PM IST

ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی اور تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی کے باہمی تعاون سے عید میلاد النبیﷺ کے مبارک و مسعود موقع پر آنحضرتﷺ کے اسم شریف”محمدﷺ “ کے موضوع پر اردو یا فارسی شعر سمیت دیگر متون پر مشتمل خطاطی کے مسابقہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

خطاطی کے کاوشوں کے بھیجنے کا طریقہ: واٹسپ گروپ۔ مسابقہ میں اول دوم سوم مقام حاصل کرنے والے خطاط حضرات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس مسابقہ کے جج حضرات فن خطاطی کے ایرانی اساتذہ ہوں گے۔

خطاطی کے نمونے بھیجنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 ہے۔پروگرام اور اس کے نتائج کا اعلان 4/نومبر 2020 انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details