کیرالا، ہماچل پردیش اور راجستھان کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں پرندوں کی موت اور ایچ 5 این 8 فلو کی تصدیق کے بعد حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ کیرالا نے ریاستی آفت قرار دے دیا ہے۔
ایچ 5 این 8 فلو سے کیرالا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بتایا جارہا ہے۔
بطخیوں و مرغیوں کو ہلاک کرنےکا عمل شروع کیرالا میں بیماریوں کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے پالٹری فارم کے پرندوں کو مارنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ اضلاع کوٹئیم اور الپوزا دونوں میں ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل دے دی ہے تاکہ ان علاقوں کے وائرس کو دوسری جگہ سے پھیلنے سے روکا جا سکے۔
بطخیوں و مرغیوں کو ہلاک کرنےکا عمل شروع کیرالا کے وزیر جنگلات کے راجو نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہو۔
مزید پڑھیں:کورونا کے بعد اب برڈ فلو کی دستک، ایچ 5 این 8 کی تصدیق
وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ برڈ فلو سے انسانوں میں انفیکشن کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم ابھی اس ضمن میں کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایک ریپڈ رسپانس ٹیم متعین کی گئی ہے۔ جو کہ ان پرندوں کو ہلاک کرے گی تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تقریباً پانچ ہزار پرندوں کو ہلاک کیا جائے گا۔ ان کو حکامتی ہدایات کے مطابق ہلاک کرنے کے بعد جلایا جائے گا اور زمین میں دفن کر دیا جائے گا۔
وزیر برائے جنگلات راجو نے کہا کہ پرندوں کی موت سے پولٹری کاشتکاروں اور پرندوں کے مالکان کو ہونے والے نقصان کی تلافی ریاستی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔