اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

گزشتہ 17 دنوں سے مسلسل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، ڈیزل کی قیمت تقریباً پیٹرول کے برابر ہوگئی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں مسلسل 17 ویں روز بھی اضافہ
تیل کی قیمتوں میں مسلسل 17 ویں روز بھی اضافہ

By

Published : Jun 23, 2020, 9:57 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، منگل کو مسلسل 17 ویں دن پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ کے ساتھ 79.76 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 55 پیسے کا اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت 79.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

یہ مسلسل17 ویں دن ہے جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان 17 دنوں میں پٹرول 8.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

آئل کمپنیوں نے پیر کے روز دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 20پیسے، 32 پیسے، 32 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اس کے ساتھ ہی چاروں میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 55 پیسے، 53 پیسے، 55 پیسے اور 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details