اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی حکومت کا اہم اجلاس کل - کورونا کا کمینوٹی ٹرانسمیشن

دہلی حکومت منگل کو ایک اہم اجلاس کا انعقاد کرنے والی ہے جس میں کووڈ 19 کیسز کا تجزیہ کیا جائے گا کہ آیا قومی دارالحکومت میں کورونا کمیونٹی ٹرانسمیشن مرحلے میں داخل ہوا ہے یا نہیں۔

دہلی حکومت کا اہم اجلاس کل
دہلی حکومت کا اہم اجلاس کل

By

Published : Jun 8, 2020, 9:44 PM IST

دہلی حکومت منگل کو ایک اہم اجلاس کا انعقاد کرنے والی ہے جس میں کووڈ 19 کیسز کا تجزیہ کیا جائے گا کہ آیا قومی دارالحکومت میں کورونا کمیونٹی ٹرانسمیشن مرحلے میں داخل ہوا ہے یا نہیں۔

دہلی حکومت کا اہم اجلاس کل

نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ اگر دہلی میں کمیونٹی ٹرانسمیشن ہو رہا ہے تو پھر حکومت کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی ہوگی۔

نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پیر کے روز کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) اس بات کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو ایک اہم اجلاس کرے گی کہ آیا کووڈ- 19 قومی دارالحکومت میں کمیونٹی ٹرانسمیشن مرحلے میں داخل ہوا ہے یا نہیں۔

سیسودیا نے آن لائن میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی میں کمیونٹی ٹرانسمیشن ہورہی ہے تو ، ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی ہوگی۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال ، جو ڈی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین ہیں، نے اپنے نائب سیسودیا کو اپنی طرف سے اس اجلاس میں شرکت کا اختیار دیا ہے۔ کیجریوال بخار میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھا ہے۔

"منگل کو ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم اجلاس ہوگا۔ ماہرین بھی اس میں شرکت کریں گے۔

سسودیا نے کہا ، "اگر کل کے اجلاس میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پتہ چل گیا تو ہمیں اس کے مطابق اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی ہوگی۔"

میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلی کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، سیسودیا نے کہا ، "چونکہ وزیر اعلی ٹھیک نہیں ہیں ، وہ خود تنہائی میں چلے گئے ہیں۔ اوروہ کووڈ-- 19 ٹیسٹ کروائیں گے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details