دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے صبح اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ دوارکا کی جانب جانے والی لائن پر راجیو چوک سے راجندر پلیس اسٹیشن کے درمیان میٹرو کافی سست رفتار سے چل رہی ہے اور دیگر بلاکوں پر ٹرین کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔
ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ اس طرح کے بدلتے زیادہ سرد موسم میں پٹریوں میں درار آنا معمول کی بات ہے اور اس طرح کی دقتیں صبح کو ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔
پٹری میں شگاف کی وجہ سے بلیو لائن پر میٹرو کی رفتار سست رہی - دہلی میٹرو کی بلیو لائن
دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر پیر کی صبح پٹری میں درار کی مرمت کے کام کی وجہ سے مسافروں کو راجیو چوک اور راجندر پلیس اسٹیشن کے درمیان ٹرین کی سست رفتاری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پٹری میں درار کی وجہ سے بلیو لائن پر میٹرو کی رفتار سست رہی
پٹری میں آج صبح شگاف آگیا تھا اور وقت رہتے اس کا پتہ لگا کر مناسب معیار اور عمل کے تحت مرمت کے کام شروع کر دیا گیا تھا۔ لیکن اس کا مستقل حل میٹرو خدمات بند ہونے کے بعد رات کے وقت کیا جائے گا اور جہاں شگاف تھا وہاں ویلڈنگ کی جائے گی۔