اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی کے خطاب میں کورونا جیسے تازہ اہم معاملات غائب' - سی پی آئی کے رہنما سیتا رام یچوری

وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب کے بعد مختلف سیاسی حلقوں سے رد عمل سامنے آرہا ہے، مارکسی کمیونست پارٹی نے بھی وزیر اعظم کے خطاب پر سخت تنقید کی ہے۔

'مودی کے خطاب میں کورونا جیسے تازہ اہم معاملات غائب'
'مودی کے خطاب میں کورونا جیسے تازہ اہم معاملات غائب'

By

Published : May 13, 2020, 4:31 PM IST

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے وزیراعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب کی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ہوئے کہاکہ اس خطاب میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متعلق تاز ہ اہم معاملات کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی گئی۔

اور 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کے بارے میں بھی کوئی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔

یچوری نے مودی کے منگل کی رات کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ ملک کے غریبوں کے لئے ان کے پاس کیا ٹھوس اسکیمیں ہیں جو روز سڑکوں پر پیدل جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنے گھروں کی طرف واپس جانے والوں کو ٹرین سے مفت گھر پہنچانے کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا اور نہ ہی ان لوگوں کے راشن۔پانی کے بارے میں کوئی بات کہی، جو بھوکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details