سی پی آئی کے سینئررہنما شمیم فیضی انتقال کرگئے - انتقال
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما شمیم فیضی کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ 73 سال کے تھے ۔
سی پی آئی کے سینئررہنما شمیم فیضی انتقال کرگئے
شمیم فیضی کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں تین مارچ 1946 کو پیدا ہوئے۔
شمیم فیضی کینسر میں مبتلا تھے اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ انہوں نے جمعہ کو رات 11.15 بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی۔