اس موقع پر سابق رکن راجیہ سبھا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سید عزیز پاشاہ نے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنے لائحہ عمل سے واقف کروایا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے چاہے وہ کسانوں کا مسئلہ ہو یا روزگار کا اس حکومت کے اقتدار میں ہندوستانی معیشت انتہائی زوال پر پہنچ چکی ہے جس سے بے روزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
بائیں محاذ کا حکومت کے خلاف احتجاج کا منصوبہ سی پی آئی قائد نے مودی شاہ جوڑی کو تانا شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور یہ جوڑی اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنارہی ۔
موجودہ صحافت کے کردار پر سوال اٹھانے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافت اب سرماکاروں کے اشاروں پر چل کر اپنی ذمہ داریوں کو فراموش کر چکی ہے۔
عزیز پاشاہ نے بتایا کہ بایاں بازو جماعتیں ہمیشہ عوام کے مسائل کیلئے آواز اٹھاتی آئی ہے اور وہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی۔