اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'امت شاہ خوفزدہ کرنے کی کوشش نہ کریں' - اتل کمار نے امت شاہ کو دیا جواب

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دفعہ 370 اور 35  اے کی منسوخی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیل بھیجے جانے والے بیان پر چیلنج کیا ہے۔

اتل کمار انجان قومی سکریٹری کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

By

Published : Oct 14, 2019, 11:45 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے انتباہ دیاہے کہ وزیر داخلہ ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اتل کمار انجان قومی سکریٹری کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا
انجان نے کہا کہ 'امت شاہ اپنا ماضی بھول رہے ہیں، جو خود تڑی پار رہے ہیں وہ کیا ہمیں جیل بھیجیں گے'۔ انہوں نے کہا کہ 'امت شاہ خود سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، وہ چاہیں تو ملک کو سیاہ قانون کے تحت جیل بنا سکتے ہیں'۔

انجان نے مزید کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجینسی نافذ ہے، آج بولنے کی آزادی سلب کی جارہی ہے، لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ لیکن ہم چپ نہیں بیٹھیں گے، اگر امت شاہ کو ہمت ہے تو ہمیں گرفتار کریں ڈرانے کا کام نہ کریں بھلے ہی ہمیں گولی ماردیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details