ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے ایکسپریس وےپر تھانہ علاقہ کے سیکٹر 127 بختاورپور گاؤں میں شری رام کے گھر ایک گائےمردہ حالت میں پڑی ملی جسے کوئی ہٹانے والانہیں تھا۔
واضح رہے کہ جس علاقے میں یہ مردہ گائے ملی اتفاق سے وہاں کوئی مسلم آبادی نہیں تھی اور نہ ہی وہ کسی کی ذاتی گائے تھی۔
بتا یا جا رہا ہے کہ ان سارے وجوہات کے بنا پر شاید دھرم کے ٹھیکداروں نے ادھر نظر نہ کی ورنہ تو گذرے واقعات کے مد نظر یہی بات کہی جا سکتی ہے کہ کتنے معصوموں کو اب تک گائے کو قتل کئے جانے کے سبب سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا۔
ایک اطلا ع کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں گائے کی حفاظت کی آڑ میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے 104 صفحات پر مبنی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں جنونی گروہ گائے کی حفاطت کے نام پراقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان اور رہنما بلوائیوں کو بیف کھانے اور مویشی کی تجارت کرنے والے افراد کے خلاف تشدد پر ابھارتے ہیں۔