مختلف ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک 41,130 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 70,92,641ہوگئی ہے۔ اس دوران 317مزید مریژوجں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 1,08,693ہوگئی۔
ملک میں نئے معاملات کے مقابلہ میں کورونا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران 44,017مزید لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 61,18,880ہوگئی ہے۔