اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آر ایم ایل ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک

آر ایم ایل اسپتال میں مریضوں کو کووڈ 19 وارڈ کے اندر رکھ کر باہر سے تالا لگا دیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے مریض پریشان ہیں، ان کا دم گھٹ رہا ہے اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے،وہ ہاتھ جوڑ کر باہر نکلنے کی فریاد کررہے ہیں، اس کے باوجود ان کی فریاد رسی نہیں کی جاتی ہے۔

آر ایم ایل ہسپتال پر مریض کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کا الزام
آر ایم ایل ہسپتال پر مریض کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کا الزام

By

Published : Jul 3, 2020, 7:55 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، وہیں آر ایم ایل ہسپتال میں کووڈ مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
الزام ہے کہ یہاں مریضوں کووڈ وارڈ کے اندر رکھ کر باہر سے تالا لگا دیا جاتا ہے۔ مریض پریشان ہو رہے ہیں، ان کا دم گھٹ رہا ہے اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔وہ ہاتھ جوڑ کرفریاد کررہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ملے ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ ہسپتال کی حالت بہت خراب ہے۔

مریضوں کو وارڈوں میں بند رکھا جا رہا ہے۔ ایئر کنڈیشن بھی نہیں چل رہی ہے۔

آر ایم ایل ہسپتال پر مریض کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کا الزام

یہ دہلی کے کووڈ19 کے بڑے ہسپتالوں میں شامل ہے، جو مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ یہاں مریضوں کو مجرم قیدیوں کی طرح بند وارڈوں میں رکھا جارہا ہے۔ اندر نمی اور گرمی کی وجہ سے مریضوں کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے اور ان کے وارڈ کو باہر سے بند کردیا گیا ہے۔

بےچینی اور گھبراہٹ کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ وہ ریسٹ روم میں نہیں جا سکتے۔

کیا ڈاکٹر اس طرح کورونا کے ساتھ لڑ رہے ہیں؟

ایک مریض نے یہ تک کہا کہ ہمیں پھانسی دو، لیکن دروازہ کھول دو۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے کوئی ایسا جرم کیا ہے جو ہمیں قیدیوں کی طرح بند کر رہا ہے؟

جواب کچھ بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:وزارت صحت کی ہوم آئسولیشن کے لئے نئی ہدایات جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details