اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرل: کورونا کیسزمیں کمی - کرونا مریضوں کا علاج

ریاست میں سرگرم معاملات میں 1000 کی کمی ہونے سے یہ تعداد 66864 رہ گئی، جو ہفتے کو 65864 تھی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں کیا جارہا ہے۔

کیرل:کورونا کیسزمیں کمی
کیرل:کورونا کیسزمیں کمی

By

Published : Nov 23, 2020, 4:00 AM IST

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 5254 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ اتوار کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 5.62 لاکھ ہوگئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ایک بار پھر فعال معاملے کم ہوکر65864 رہ گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 6227 مریضوں کی شفایابی کے سبب بیماری سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 494664 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 562696 ہوگئی ہے اور مزید 27 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 2050 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات میں 1000 کی کمی ہونے سے یہ تعداد 66864 رہ گئی جو ہفتے کو 65864 تھی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کیرالہ مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ تامل ناڈو کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اتراکھنڈ کی گورنر کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details